ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شمشان گھاٹ سانحہ پر اکھلیش یادو کا طنز، بھاجپا کی شمشان سے دیرینہ قرابت ، حکومت ذمہ دار ، مہلوکین کو ملے50 لاکھ معاوضہ

شمشان گھاٹ سانحہ پر اکھلیش یادو کا طنز، بھاجپا کی شمشان سے دیرینہ قرابت ، حکومت ذمہ دار ، مہلوکین کو ملے50 لاکھ معاوضہ

Mon, 04 Jan 2021 21:18:29    S.O. News Service

لکھنؤ،4؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے پیر کو غازی آبادشمشان گھاٹ حادثے کے تناظر میںیوگی حکومت کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی قائدین کا شمشان گھاٹ سے پرانا تعلق ہے۔ غازی آباد میں ریت سے بنائے گئے چھت کیلئے حکومت ذمہ دار ہے،اور ہونی والی اموات کیلئے بھی حکمراں طبقہ ہی ذمہ دار ہے۔ اس سے قبل بنارس میں بھی ایک بڑا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں ایس پی نے 50 لاکھ روپے معاوضے کا مطالبہ بھی کیا۔اکھلیش یادو نے کہا کہ دو لاکھ روپے میں کیا ہوتا ہے؟ حکومت کم از کم 50 لاکھ کی مدد کرے۔

ایس پی صدر اکھلیش یادو نے 2 دن قبل ویکسین کے بارے میں دیئے گئے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کہ میری آدھی ادھوری بات پیش کی گئی پوری بات سامنے نہیں رکھی گئی ، میں نے ہندوستانی سائنس دانوں اور ویکسین بنانے والوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، ہر ایک کا احترام ہے ، البتہ عوام بی جے پی کے فیصلوں پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ اعظم گڑھ کے گنے کے کسانوں کو تنخواہ نہیں مل رہی ہے کیونکہ میں وہاں کا ایک رکن پارلیامنٹ ہوں، اس وقت 10 ہزار کروڑ روپے کے گنے کی ادائیگی باقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران تاجروں کا بہت زیادہ نقصان ہوا ،لیکن یوگی حکومت نے مدد نہیں کی۔ لاک ڈاؤن کے وقت بجلی کا بل ادا کرنا پڑا تھا، سماج وادی پارٹی کی حکومت میں تاجروں کو مکمل سکیورٹی دی جائے گی۔

وہیں اکھلیش یادو نے ایک بارپھر اعادہ کیا کہ سماج وادی پارٹی کی حکومت کسی بھی بڑی سیاسی پارٹی سے معاہدہ نہیں کرے گی، انہوں نے کہا کہ وہ 2022 کے انتخابات چھوٹے اتحادیوں کے ساتھ لڑیں گے ، جو ایس پی کے حلیف تھے۔


Share: